پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان
Reading Time: < 1 minuteاوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی
اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
Array