مریم نواز کا تاج غائب
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا کنونشن کے موقع پر لیگی رہنما کی جانب سے مریم نواز کو پہنایا گیا سونے کا تاج غائب ہو گیا ہے ۔
24 فروری کو مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کنونشن کے موقع پر میئر اسلم نوید نے سرگودھا کے عوام کی جانب سے 20 تولے سونے کا تاج مریم نواز کو پہنایا گیا تو مریم نواز نے یہ تاج سرگودھا کے یتیم خانے کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے واپس میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید کے ہاتھ میں تھما دیا تھا ۔
دوسری طرف میئر سرگودھا نے دعویٰ کیا ہے سونے کا تاج مریم نواز ساتھ لے گئی تھیں، اس کے بعد معلوم نہیں تاج کہاں گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نوازکو شیخوپورہ میں بھی تاجر برادری کی طرف سے سونے کا تاج پہنایا گیا تھا۔
Array