مریم نواز کا تاج غائب
سوشل میڈیا کنونشن کے موقع پر لیگی رہنما کی جانب سے مریم نواز کو پہنایا گیا سونے کا تاج غائب ہو گیا ہے ۔
24 فروری کو مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کنونشن کے موقع پر میئر اسلم نوید نے سرگودھا کے عوام کی جانب سے 20 تولے سونے کا تاج مریم نواز کو پہنایا گیا تو مریم نواز نے یہ تاج سرگودھا کے یتیم خانے کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے واپس میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید کے ہاتھ میں تھما دیا تھا ۔
دوسری طرف میئر سرگودھا نے دعویٰ کیا ہے سونے کا تاج مریم نواز ساتھ لے گئی تھیں، اس کے بعد معلوم نہیں تاج کہاں گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نوازکو شیخوپورہ میں بھی تاجر برادری کی طرف سے سونے کا تاج پہنایا گیا تھا۔

