پاکستان

ابصار عالم کا سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس

اپریل 9, 2018

ابصار عالم کا سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کو ہتک عزت پر معافی مانگنے کیلئے نوٹس بھیجا ہے ۔ وکیل اے ایس گیلانی کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چار اپریل کو سیکرٹری اطلاعات نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی تھی اور اپنے بیان کی تردید بھی نہیں کی ۔

واضح رہے کہ سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے عدالت میں کہا تھا کہ ابصار عالم نے بطور چیئرمین پیمرا قانون میں ترمیم تجویز کر کے اینکروں کیلئے تیس سال قید کی سزا تجویز کی تھی ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات نے عدالت میں جھوٹ بولا اور ابصار عالم کی شہرت کو نقصان پہنچایا ۔ نوٹس کا چودہ دن میں جواب نہ دیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ نوٹس کے مطابق پچاس لاکھ روپے ہرجانے کی رقم وصول کر کے صحافیوں کی بہبود کیلئے قائم فنڈ میں دی جائے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے