شیریں مزاری نے اسپیکر کو یار کہہ دیا
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی رکن قومی شیریں مزاری اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق کو تقریر کے دوران روانی میں’یار‘ کہہ دیا، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے نشاندہی کی تو ایوان قہقوں سے گونج اٹھا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن قومی شیریں مزاری نے روانی میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ’یار‘ کہہ دی۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے نشاندہی کی کہ شیریں مزاری نے اسپیکر کیلئے’ یار‘ کا لفظ استعمال کیا ہے اسے حذف کیا جائے ۔ ایاز صادق نے کہا ’یار‘ کا لفظ مجھے کہہ دیا کافی ہے سب کے سامنے نہیں کہیے گا جس پر شیریں مزاری نے کہا، میں آپ کو یار سمجھتی ہی نہیں ہوں تو کیسے کہوں گی میں آپ کو مسٹر اسپیکر کہتی ہوں۔
اسپیکر ایاز صادق نے خوشگوار موڈ میں کہا آپ اسد عمر اور شفقت محمود سے اس کی گواہی لے سکتی ہیں جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ اسد عمر اور شفقت محمود کیلئے ’یار‘ کا لفظ استعمال کر سکتی ہوں، آپ کیلئے نہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا شیریں مزاری صاحبہ میں آپ کو بڑی بہن سمجھتا ہوں اور بے حد احترام کرتا ہوں، شیریں مزاری نے خود کو بڑی بہن کہنے پر اعتراض کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا میں نے آپ کی عمر کا پتہ ہے اس لیے بڑی بہن کہا، اعتراض ہے تو چھوٹی بہن بن جائیں ۔