عامر خان نے حریف کو چت کردیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی رِنگ میں دھماکے دار واپسی، سٹار باکسر نے کینیڈین حریف فِل گریکو کو صرف 40 سیکنڈز میں ڈھیر کر کے میدان مار لیا۔
لیور پول کے ایکو ایرینا میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ ہوا۔ رِنگ کے کِنگ عامر خان کی دو سال بعد دھماکے دار واپسی ہوئی۔ کینیڈین حریف فِل گریکو پر گھونسوں کی برسات کر دی۔
حریف باکسر خان کے پے در پے حملوں سے نڈھال رہے اور صرف 40 سیکنڈز میں گریکو کی ہمت جواب دے گئی۔ ریفری نے بے حال کینیڈین باکسر کو مزید مار کھانے سے بچایا اور عامر خان کو فاتح قرار دے دیا۔
بڑی فائٹ جیتنے پر عامر خان نے خوشی کا اظہار کیا، گریکو کے خلاف کامیابی ان کے کیریئر کی 32 ویں جیت ہے۔
Array