بیرونی جیلوں میں پاکستانی مر رہے ہیں
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں نے تھائی لینڈ اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے متعلقہ حکام سے کیے گئے اقدامات کی تفصیل طلب کی ہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کے بیرون ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاھدے ہیں، پاکستان کے قیدی سری لنکا اور تھائی لینڈ میں پھنسے ہیں، حکومت پاکستان نے معاھدہ کیسے ختم کیا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ وزیر داخلہ کہاں ہیں؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سری لنکا میں 87 اور تھائی لینڈ میں 83 پاکستانی قید ہیں، دبئی میں 2700 ، برطانیہ میں 423 اور یمن میں بھی کچھ پاکستانی قید ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ شکایات چائنا سے مل رہی ہیں، ایک ماہ کے اندر تمام قیدیوں کو واپس لے کر آئیں ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ چوھدری نثار نے وزہر داخلہ ہوتے ہوئے کس اختیار کے تحت معاھدے ختم کئے، وزیر داخلہ بتائیں کب پاکستانی قیدی واپس آئیں گے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ تھائی لینڈ کے سفیر نے ہمیں بتایا کہ پاکستانی وہاں مر رہے ہیں، ٹائم فریم دیں کہ کب تک پاکستانی واپس آئیں گے، پوچھ کر بتائیں کب تک یہ لوگ واپس آئیں گے، لوگ وہاں جیلوں میں پڑے مر رہے ہیں ۔ عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ وزارت داخلہ اور وزیر داخلہ سے ھدایات لے کر آگاہ کیا جائے ۔