وزیراعظم اور آرمی چیف ساتھ ساتھ
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا ہے _
میران شاہ اور غلام خان کے علاقوں کے دورے میں وزیراعظم نے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا ہے _ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا فاٹا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ھے _
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ اور غلام خان کے علاقوں کا دورہ کیا، میران شاہ پہنچنے پر وزیراعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدیت پیش کیا وزیراعظم نے میران شاہ مارکیٹ کمپلکس کا افتتاح کیا، وزیراعظم نے غلام خان ٹریڈ کوری ڈور کا افتتاح بھی کیا _
اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ یہ منصوبے ابتدا ہیں فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا ان کا کہناتھا کہ فاٹا کہ ترقی اور ٹی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ھے وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہا _