یوم آزادی صحافت بھی عدالت میں
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں صحافیوں پر پولیس تشدد کا نوٹس لیا ہے ۔ چیف جسٹس نے انتظامیہ، پولیس اور اٹارنی جنرل سے کل تک رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی رپورٹ طلب کی ہے ۔
عدالت میں چیف جسٹس کے سامنے کئی صحافی پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ عالمی یوم صحافت کے موقع پر پریس کلب سے پارلیمنٹ تک پرامن ریلی لے کر آ رہے تھے، ڈی چوک پر روک کر پولیس والوں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا، ریلی میں خواتین بھی شامل تھیں گیا، عدالت اس معاملے کا نوٹس لے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل دیکھیں، کیا ہو رہا ہے، رپورٹ آنے دیں کل اس کیس پر سماعت کریں گے ۔
Array