پاکستان

جعلی ڈگری اور بول نیوز کیس

مئی 7, 2018 < 1 min

جعلی ڈگری اور بول نیوز کیس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کے تمام مقدمات کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔ عدالت نے نجی چینل بول نیوز کے ملازمین کی واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی کےلیے شعیب شیخ کو 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے دس کروڑ روپے رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔۔۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔۔۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہیں؟؟کیا ان کی ضمانت ہوچکی۔۔۔ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ وہ ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا ہے تو ضمانت منسوخ کردی جائے۔۔۔شعیب شیخ کو دوبارہ جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ دیا تھا تنخواہوں کی ادائیگی کےلیے۔۔لیکن اہتمام حجت ایک روز قبل بلا کر میٹنگ کی گئی۔۔۔۔ایگزیکٹ کے وکیل نے کہا کہ ملازمین کا دعویٰ 30 کروڑ کا ہے۔۔10 کروڑ جمع کرانا مشکل ہے۔۔پراپرٹی یا کچھ اور زرضمانت رکھ لیں۔۔چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ آپ کےلیے کونسا مشکل ہے۔۔2 ڈگریاں ہی فروخت کرنی ہیں۔۔عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے مقدمات 10 روز میں نمٹانے اور تنخواہیں بھی 10 روز میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔۔سماعت 10 روز بعد ہوگی۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے