سینیٹر مرزا آفریدی نااہل قرار
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دے دیا ہے ۔ کمیشن کے مطابق مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مرزا محمد آفریدی نے سترہ لاکھ روپے سوشل سیکورٹی کو جمع نہیں کرائے
الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مرزا محمد آفریدی کو سینیٹ سے نااہل قرار دیا، مرزا محمد آفریدی فاٹا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔
Array