پاکستان پاکستان24

چودھری نثار کا قیادت کو سخت جواب

مئی 31, 2018 < 1 min

چودھری نثار کا قیادت کو سخت جواب

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ چودھری نثار نے کہا ہے کہ شہباز شریف تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے پارٹی کو موجودہ گھبیر صورتحال سے نکالنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں ۔

سابق وزیرداخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں، بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کےلئے کچھ نہیں کر پا رہے ۔ سابق وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے