پاکستان24 متفرق خبریں

نوازشریف اور جاوید ہاشمی کو نوٹس

جون 2, 2018 < 1 min

نوازشریف اور جاوید ہاشمی کو نوٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے میں نواز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت رقم وصول کرنے والے 21 سیاستدانوں کو نوٹس جاری کیے ہیں ۔

لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی ۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے مقدمے میں کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیارکیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے ۔

اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ چیف جسٹس نے رقم وصول کرنے والے نوازشریف اور جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے نوے کی دہائی میں سیاست دانوں میں رقم تقسیم کرنے والے آرمی افسران سمیت ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے