پولیس کا ‘زرد صحافت’ پر نوٹس
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس نے ٹی وی چینل 92 نیوز اور اینکر رؤف کلاسرا کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کو چینل کے پروگرام مقابل میں اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کو بدنام کیا گیا ہے _
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں اینکر کلاسرا نے پولیس لائن ویلفیئر پٹرول پمپ کے حوالے سے غلط اور گمراہ کن خبر دی اور پولیس کے اعلی افسران کی تصاویر نشر کیں جس سے شہرت کو نقصان پہنچایا گیا _
پولیس حکام کے مطابق نوٹس کا جواب آنے کے بعد چینل اور اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی _
Array