پاکستان24 کھیل

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

جون 16, 2018

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈکپ میں سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کے طور پر تین گول اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

اسپین کے خلاف میچ میں رونالڈو نے ۳۳ برس اور ۱۳۰ دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کی  ۔ تین تین گول سے برابر رہنے والے میچ میں رونالڈو نے پہلا گول پینلٹی کک اور دوسرا فیلڈ میں کیا تاہم ان کے تیسرے گول نے شائقین کو اپنی نشستوں سے اچھلنے پر مجبور کر دیا جب رونالڈو نے فری کک کو کمال مہارت کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے گیند نیٹ میں پھینک دی ۔

رونالڈو چار فٹ بال ورلڈ کپ میں گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

رونالڈو فٹ بال کی دنیا کا پہلا کھلاڑی ہے جس نے اپنا ذاتی معالج، ٹرینر، شیف، فزیو اور نیوٹریشن رکھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے