طالبان کمانڈر دبئی جاتے گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپشاور میں ایف آئی امیگریشن نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے
تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد بہادر جان نجی پرواز کے ذریعے دوبئی جارہا تھا، امیگریشن ذرائع کے مطابق مطلوب دہشتگرد نے حلیہ تبدیل کررکھا تھا کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کیا،
مولوی بہادر جان کا نام وزرات داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں ڈالا تھا،
پشاور:مولوی بہادر جان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے،ایف آئی اے امیگریشن ذرائع
پشاور:مولوی بہادر جان دہشتگردی کے کئی واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا،
Array