پاکستان24 متفرق خبریں

احتجاج پر فیصلے تبدیل نہیں کرتا، عمران خان

جون 18, 2018 < 1 min

احتجاج پر فیصلے تبدیل نہیں کرتا، عمران خان

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ بنی گالہ ميں پارٹی ٹکٹوں کي تقسيم کے خلاف کارکنوں کا احتجاج جاری ہے تاہم عمران خان نے گھر سے باہر نکل کر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس ہزار کارکن بھی آ جائیں احتجاج پر ٹکٹوں کي تقسيم کا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا_ تحریک انصاف کے سربراہ نے احتجاج کرنے والوں سے کہا کہ آپ لوگوں کو نظرثانی کے لیے درخواستیں دینے کا کہا تھا  فائل کریں، آپ پلے کارڈ اٹھا کر آ گئے _

بنی گالا میں عمران خان نے رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں کے سامنے آ کر ان کو نعرے بازی سے روکا اور کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مل کر میرٹ پر ٹکٹس کے فیصلے کیے،  کسی کےکہنے پر فیصلہ نہيں بدلے گا، ايک فیصلہ بدلا تو کل مزيد لوگ آجائيں گے، پچاس ہزار لوگ بھی آ جائیں فيصلہ نہيں بدلے گا

عمران خان نے کہا کہ میں نے ہدایت کی تھی نظرثانی پٹیشن فائل کریں، غور کریں گے، آپ پلے کارڈ اٹھا کرآگئے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا، ٹکٹس کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو کارکن دلیل لکھ کر دیں،تمام فیصلے میرٹ پر کروں گا،

کارکنان نےشکوہ کيا جنہوں نےممبر سازی کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو نہیں دیکھا گیا، کارکنوں نے عمران خان کے خطاب کے بعد بھی احتجاج جاری رکھا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے