پاکستان پاکستان24

شعیب شیخ کے اربوں کہاں گئے؟ چیف جسٹس

جون 20, 2018 < 1 min

شعیب شیخ کے اربوں کہاں گئے؟ چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی ہے _ اس دوران بول ملازمین کے واجبات کے کیس میں سی ای او بول اینڈ ایگزیکٹ شعیب شیخ عدالت میں پیش ہوئے ہیں _

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں، ملازمین کے واجبات ادا نہیں کر رہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جن سے سفارش کروارہے ہیں نہ تو عدالتیں ان پر بھروسہ کرتی ہیں اور نہ ہی ہم دباؤ برداشت کرتے ہیں_ چیف جسٹس نے پوچھا کہ 10کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیا تھا اس کا کیا بنا؟چیف جسٹس نے شعیب شیخ سے کہا کہ گھر بیچیں گاڑیاں فروخت کریں پسیے اداکریں رقم عدالت میں جمع کرائیں۔

شعیب شیخ کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کا وقت دیں ۔ عدالت نے شعیب شیخ کو دوہفتوں کی مہلت دے دی _ چیف جسٹس نے کہا کہ دوہفتوں میں رقم جمع کرائیں ورنہ جیل جانے کی تیاری کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شعیب شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جاسکتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ماتحت عدالتوں میں سب ٹھیک ہے اور وہ دباؤ میں نہیں آتیں _ چیف جسٹس نے کہا کہ شعیب شیخ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے تھے، پیسہ کہاں گیا؟

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے