متفرق خبریں

چیف جسٹس نے جج کا موبائل پٹخ دیا

جون 23, 2018 < 1 min

چیف جسٹس نے جج کا موبائل پٹخ دیا

Reading Time: < 1 minute

لاڑکانہ میں ماتحت عدالتوں کے دورے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے  ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر ٹیبل پر پٹخ دیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کر آیا کریں ۔

لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور مختلف سماعتوں کا جائزہ لیا ۔ چیف جسٹس ایک عدالتی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر میز پر پٹخ دیا – چیف جسٹس نے جج سے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسز سنے ہیں، جج نے کہا کہ 3 کیس سنے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا تو انصاف کیسے دیا جائے گا ۔ سندھ اور پاکستان کس جانب جارہا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق معاملات پر آپ کیا کر رہے ہیں، کیسز جلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں ۔

چیف جسٹس نے وکلا سے ملاقاتیں کی اور کہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے