عمران خان نے خبر ٹوئٹ کر دی
Reading Time: < 1 minuteبرطانوی اخبار ڈیلی میل میں شریف خاندان کی لندن جائیداد کے بارے میں شائع خبر تحریک انصاف کے میڈیا سیل سے پھیلائے جانے کے بعد عمران خان نے بھی ٹوئٹ کر دی ہے ۔
انصاف میڈیا سیل کے مطابق برطانوی اخبارات بھی نواز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی داستانیں شائع کرنے لگے اور کپتان نے ڈیلی میل کی رپورٹ سماجی ویب سائٹ پر ڈال کرقوم کو نواز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک اور داستان پڑھنے کی دعوت دی ہے ۔
عمران خان نے لکھا ہے کہ قوم پڑھے کہ کیسے کرپٹ حکمرانوں اور انکے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت پر ڈاکہ ڈالا، عمران خان کے مطابق ڈیلی میل نے ایون فیلڈ جائیدادوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ وہ جگہ ہے جہاں پاکستان کا رئیس ترین وزیر اعظم 1993 سے آکر ٹھہرتا ہے، ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے چار پرتعیش ترین اپارٹمنٹس پر مشتمل محل تعمیر کیا، ڈیلی میل کے مطابق نواز شریف کے اس محل کی قیمت تقریباً ستر لاکھ پاؤنڈز ہے، نواز شریف کی جائیدادوں کی مجموعی قیمت تقریباً 32 ملین پاؤنڈز کے برابر ہے۔