متفرق خبریں

شاہد مسعود کی ضمانت منظور

جون 25, 2018 < 1 min

شاہد مسعود کی ضمانت منظور

Reading Time: < 1 minute

پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی ہے، ملزم کو چار جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے کی ۔ تفتیش کیلئے پیش نہ ہونے پر گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتار جاری کئے تھے، ایف آئی اے نے پی ٹی وی کریشن کیس میں وارنٹ گرفتار حاصل کیے تھے ۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈاکڑ شاہد مسعود مبینہ طور پر تین کروڑ اسی لاکھ کی بد عنوانی میں ملوث ہیں ۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق چیرمین پی ٹی وی کے طور پر شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا، معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے