نواز شریف اور مریم کا سفر
Reading Time: < 1 minuteمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن سے ابوظہبی کیلئے اڑان بھری ہے جہاں سے وہ لاہور آئیں گے ۔
لندن سے نواز شریف کے ہمراہ ان کے مشیر عرفان صدیقی بھی ہیں جو سنہ ۲۰۰۷ میں بھی اسلام آباد واپسی کے وقت ان کے ہمراہ تھے جب نواز جلاوطنی ختم کر کے آ رہے ہیں ۔
جہاز میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔
نوازشریف نے جہاز سے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے، میرے بس میں جو تھا اور جو نہیں تھا، وہ کردیا ہے، ویڈیو پیغام میں نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے دس سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل پہنچایا جائے گا، میں بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم کے لئے قربانی دے رہاہوں، میں قربانی پاکستان کے مستقبل کے لئے دے رہا ہوں ، نوازشریف نے کہا کہ میرا بھرپور ساتھ دیں، قدم سے قدم ملا کر چلیں ۔
Array