دھماکے میں 159 جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان اسمبلی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی پر مستونگ میں حملہ کیا گیا ہے جس میں 159 افراد جاں بحق جبکہ 271 زخمی ہوئے ہیں، حکام کے مطابق مرنے والوں میں سراج رئیسانی بھی شامل ہیں ۔ یہ حملہ الیکشن مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ پر کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق مارے جانے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے تصدیق کی ہے کہ الیکشن کیمپ قتل گاہ کی تصویر پیش کر رہا ہے ۔
سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ہیں اور ان کی انتخابی مہم پر یہ حملہ بظاہر ایک خودکش حملہ آور کے ذریعے کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ سراج رئیسانی سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی کے بھائی تھے ۔
Array