اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کیلئے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل خالد جاوید نے بتایا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ قومی احتساب بیورو نیب نے ٹرائل کورٹ سے مفرور قرار دیئے جانے کے بعد وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی ہے، انٹرپول سے درخواست کی ہے، اس پر جواب آنے کا انتظار ہے ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط ہو گئی یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیلئے قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم انٹرپول کے جواب کا انتظار کر لیتے ہیں اس سماعت کو دو ہفتوں کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے ۔
Array