جج اور وکیل میچ کھیلیں گے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ایک شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران جب یہ احکامات جاری کیے گئے تو سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کرنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ دھمکی دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں، اگر پولیس قانون پر عمل یا تعاون نہ کرے تو پھر عدالت کو مطلع کریں۔ عدالت نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو طلب کر تے ہوئے تجویز دی کہ ایف ایٹ کا فٹ بال گراونڈ خالی کرانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال گراونڈ خالی ہونے کے بعد وکلا اور ججز کے درمیان فٹ بال میچ کروائیں گے۔ بعد ازاں سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔
Array