پاکستان پاکستان24

دہشت گردوں کے حملے میں ۳۱ جاں بحق

جولائی 25, 2018

دہشت گردوں کے حملے میں ۳۱ جاں بحق

دہشت گردوں نے عام انتخابات کے روز کوئٹہ کو نشانہ بنایا ہے ۔ دھماکے میں اکتیس افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انتخابات کے روز کوئٹہ کو لہو لہو کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا قافلہ رواں دواں تھا کہ مشرق بائی پاس کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا ۔ نگران وزیر اطلاعات خرم شہزاد نے دھماکے کو خود کش قرار دیا ہے ۔آئی جی بلوچستان محسن حسن نے دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے ۔
دھماکے کے بعد سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے