سب سے کم ووٹوں والی جیت
مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست کا آزاد امیدوار دوبارہ گنتی کے نتیجے میں معمولی فرق سے جیت گیا جبکہ جمشید دستی کی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے ۔
25 جولائی کو پی پی 270 مظفرگڑھ میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی کو 24 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔ اجمل چانڈیہ کو 17669 ووٹ اور عبدالحئی کو 17645 ووٹ ملے تھے۔ عبدالحئی نے اعتراض دائر کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوبارہ گنتی میں عبدالحئی 12 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں ۔ عبدالحئی کے 17683 ووٹ اور اجمل چانڈیہ کے 17671 ووٹ نکلے ۔
مخالف امیدوار عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ کے حامیوں نے کچہری چوک پر احتجاج کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ اجمل چانڈیہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں دوبارہ گنتی میں نہیں بٹھایا گیا، ان کی غیر موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر دھاندلی کرواتے رہے اور عبدالحئی دستی نے 12 ووٹ بڑھوا لئے ۔

