جسٹس صدیقی کی آبزرویشن حذف
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کے مقدمے میں جسٹس شوکت صدیقی کے حساس اداروں کے خلاف عدالتی حکم میں دی گئی آبزرویشن حذف کر دی ہے ۔ عدالت میں خفیہ اداروں کی درخواست پر سرکاری وکیل پیش ہوئے ۔
وزارت دفاع کی درخواست کی سماعت دو رکنی بنچ کی ۔ عدالتی حکم پر ایڈوکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری پیش ہوئے اور کہا کہرجسٹرار آفس نے بتایا ہے کسی بھی بنچ کی تشکیل کے لئے کوئی دباو نہیں ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بنچ کی تشکیل میں کسی دباو کے تاثر کو رد کیا ہے ۔ عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست منظور کرتے عدالتی حکم سے جسٹس صدیقی کی آبزرویشن حذف کر دی ہے ۔
Array