مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ ہے، جسٹس صدیقی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک خط کے ذریعے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اس لئے بیرون ملک ورکشاپ میں شرکت کیلئے نہیں جا سکتے ۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ مجھے مانچسٹر برطانیہ میں گیارہ سے اٹھارہ اگست تک ’’انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی؛ کے عنوان سے منعقد ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کیلئے نامزد کیا گیا تھا مگر موجودہ حالات میں اس میں شرکت سے معذور ہوں ۔
جسٹس صدیقی نے لکھا ہے کہ میری اور میرے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور ایسے حالات میں اپنے خاندان کو خوف اور دباؤ میں چھوڑ کر باہر نہیں جا سکتا ۔
Array