تحریک انصاف کی ن لیگ سے ملاقات
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے رہنماوں نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا ہے کہ ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں ۔ ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف عزیر اعظم کی تقریب حلف کا دعوت نامہ لائے ہیں ۔
اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایوان کے معاملات مشاورت سے چلانا چاہتے ہیں ۔ ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں انتخابات کے حوالے سے معاملات پر تحریک انصاف بات چیت پر.تیار ہے ۔
تحریک انصاف کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ ورکنگ ریلیشن شپ بنانا چاہتے ہیں،معیشت سیمت دیگر اہم.امور پر چیلنجز درپیش ہیں، ان تمام مسائل کا مل کر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج شام کو خورشید شاہ سے بھی ملیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تحفظات دورکریں گے، اپوزیشن کی تعداد بہت بڑی ہے، ملک کو.درپیش مسائل کےحل کے لئے ملکر چلنے کی ضرورت ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ مستقبل کے لئے تعاون ضروری ہے، احتساب ملک کے لئے ضروری ہے ۔