جنرل باجوہ کی محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یہ ملاقات گزشتہ رات منی میں ہوئی جب آرمی چیف نے رات کے کھانے کی دعوت میں شرکت کی جو سعودی ولی عہد نے ان کو دی تھی ۔
فوج کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان درپیش چینلجز سے نمٹنے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی ۔
نوٹ: خبر کے ساتھ فائل فوٹو منسلک کی گئی ہے ۔ حالیہ ملاقات کی تصویر جاری نہیں کی گئی ۔

