بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے محفوظ ترین علاقے کے طور پر مشہور کئے گئے بحریہ ٹاؤن میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔
اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز تھری میں چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بنایا اور 7 لاکھ روپے نقدی، ایک سو پینتیس تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا، ڈکیتی کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے ۔ تھانہ لوئی بھیر نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
Array