تحریک انصاف کے پٹواری ارکان
Reading Time: < 1 minuteراجن پور اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے پٹواریوں کے تبادلے کیلئے دباؤ ڈالنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف شکایات کی ہیں ۔ دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے یہ شکایات پنجاب کے چیف سیکرٹری کو خطوط کے ذریعے کی ہیں ۔
چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے ایک خط کے ذریعے شکایت کی ہے کہ این اے 64 سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار نے پٹواریوں کے تبادلے کے لئے دباؤ ڈالا ہے ۔ اسی طرح راجن پور سے نصراللہ دریشک کے خلاف شکایت سامنے آئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنرز نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے بدتمیزی کی بھی شکایت کی ہے ۔
Array