متفرق خبریں

تحریک انصاف کے پٹواری ارکان

ستمبر 4, 2018

تحریک انصاف کے پٹواری ارکان

راجن پور اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے پٹواریوں کے تبادلے کیلئے دباؤ ڈالنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف شکایات کی ہیں ۔ دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے یہ شکایات پنجاب کے چیف سیکرٹری کو خطوط کے ذریعے کی ہیں ۔

چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے ایک خط کے ذریعے شکایت کی ہے کہ این اے 64 سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار نے پٹواریوں کے تبادلے کے لئے دباؤ ڈالا ہے ۔  اسی طرح راجن پور سے نصراللہ دریشک کے خلاف شکایت سامنے آئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنرز نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے بدتمیزی کی بھی شکایت کی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے