عاطف میاں فارغ کر دیے گئے
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی مشیر عاطف میاں کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ ان پر قادیانی ہونے کی وجہ سے تنقید کی جا رہی تھی ۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں عاطف میاں کی شمولیت کے معاملے پر فیصلہ ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عاطف میاں مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے، عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ عاطف میاں پر تنقید کرنے والے انتہا پسند ہیں ۔
Array