عاطف میاں کے حامیوں کے بھی استعفے
Reading Time: < 1 minuteقادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں کو مذہبی جماعتوں کے دباؤ پر اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) سے مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے بعد عمران خان کی انصافی حکومت کو مزید استعفوں کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔
اس مشاورتی کونسل سے گزشتہ رات ایک رکن عاصم اعجاز خان نے استعفا دے دیا تھا جبکہ آج صبح عمران رسول نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وہ یونیورسٹی کالج لندن میں معاشیات کے پروفیسر ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ عاطف میاں کو عقیدے کی بنیاد پر نکالنا قابل قبول نہیں ہے ۔
Array