پاکستان

بڑوں کی تجاوزات کے خلاف آپریشن

ستمبر 9, 2018

بڑوں کی تجاوزات کے خلاف آپریشن

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، کشمیر ہائی وے کے ساتھ قائم گولڈن ہارس مارکی، گلیکسی اور دیگر تجاوزات کو گرایا جا رہا ہے ۔

سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان آپریشن نگرانی کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات بھی موقع پر موجود رہے ۔ آپریشن میں وفاقی پولیس، الیٹ فورس اور سپیشل برانچ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ سی ڈی اے کے 350 سے ذائد اہلکار بھی آپریشن کا حصہ ہیں ۔

گزشتہ روز آپریشن میں متعدد شادی ہال، ہوٹلز اور ہاسٹلز گرائے گئے تھے ۔ مزاحمت کرنے پر 20 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے