ذلفی بخاری کو بھی وزیر بنا دیا
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوست ذوالفقار عباس المعروف ذلفی بخاری کو مشیر مقرر کر دیا ہے، ان کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔
جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ذلفی بخاری عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے امور پر مشیر ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ذلفی بخاری دہری شہریت رکھتے ہیں اور نیب نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرایا تھا ۔ وہ اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم کے نگران رہے جبکہ ماضی میں لندن میں عمران خان کے اچھے میزبانوں میں ان کا شمار تھا ۔
Array