پاکستان

ذلفی بخاری کو بھی وزیر بنا دیا

ستمبر 18, 2018

ذلفی بخاری کو بھی وزیر بنا دیا

تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوست ذوالفقار عباس المعروف ذلفی بخاری کو مشیر مقرر کر دیا ہے، ان کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔

جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ذلفی بخاری عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے امور پر مشیر ہوں گے ۔

واضح رہے کہ ذلفی بخاری دہری شہریت رکھتے ہیں اور نیب نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرایا تھا ۔ وہ اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم کے نگران رہے جبکہ ماضی میں لندن میں عمران خان کے اچھے میزبانوں میں ان کا شمار تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے