نواز شریف رہا، جشن جاری
Reading Time: < 1 minuteنواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر نعرے بازی سے شروع ہونے والا جشن راولپنڈی کے گلی کوچوں تک پھیلا جہاں ن لیگ کے کارکنوں بھرپور انداز سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر اور ائرپورٹ کے راستے میں لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے نعرے لگا کر نواز شریف کا استقبال کیا، گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔
نواز شریف نے رہائی سے کچھ دیر قبل جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ن لیگی رہنما حنیف عباسی سے بھی ملاقات کی ۔
Array