دورہ سعودیہ پر سرکاری مؤقف
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کااعلامیہ جاری کیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کیا ۔ شاہ سلمان نے عمران خان کا جدہ شاہی محل میں پہنچنے پر استقبال کیا، سعودی شاہ سلمان اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورت حال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔
محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، وزیراعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری،عبدالرزاق داؤد اور اسد عمر تھے۔
Array