چیف جسٹس بیمار ہوگئے
Reading Time: < 1 minuteمعلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار بیمار پڑ گئے ہیں ۔ اہل خانہ کے ہمراہ چترال میں موجود چیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
چترال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس کو بخار ہوگیاہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ چیف جسٹس گھر والوں کیساتھ چترال گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس بیماری کے باعث گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ کا دورہ بھی نہ کرسکے ۔
Array