لواری ٹنل بندش کا ازخود نوٹس
Reading Time: < 1 minuteچترال کے دورے پر گئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے لواری ٹنل کی بندش کا ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔ لواری ٹنل ملک کے دیگر علاقوں سے جوڑنے والی چترال کی اہم سرنگ ہے ۔
چیف جسٹس نے یہ نوٹس مقامی آبادی کی شکایات پر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق مقامی آبادی نے چیف جسٹس سے شکایت کی تھی کہ مکمل ہونے کے باوجود ٹنل کو اکثر اوقات ٹریفک کیلئے بند رکھا جاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے قومی شاہراہوں کے ادارے کے سربراہ ( چیئرمین این ایچ اے) اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری سے پانچ دن میں رپورٹ طلب کی ہے ۔
Array