دورہ سعودیہ پارلیمان میں
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور وزیراعظم نے سنیئر قیادت کے مشورے کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ایوان میں پالیسی بیان دیں گے اور سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت سے بھی آگاہ کریں گے
Array