جنازہ ادا، شہدا کی تدفین
Reading Time: < 1 minuteگزشتہ روز شمالی وزیر ستان آپریشن کے دوران شہید ھونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں آرمی چیف سمیت اعلی سول عسکری حکام نے شرکت کی ۔
شہدا میں مری سے تعلق رکھنے والے کیپٹن جنید ، استور سے تعلق رکھنے والے حولدار عبدالرزاق ، گلگت سے تعلق رکھنے والے حولدار امیر ، ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے حولدار نصیر اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے حوالدار آصف شامل ہیں ۔
Array