متفرق خبریں

نااہل ترین اہم اجلاس میں شامل

ستمبر 25, 2018

نااہل ترین اہم اجلاس میں شامل

معلوم ہوا ہے کہ بجٹ ریفارمز کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین بھی شریک تھے ۔ یہ اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں کے پی کے اور پنجاب میں بجٹ ریفارمز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ اسد عمر کی ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے جہانگیر ترین سرکاری اجلاس کا حصہ رہے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی سابق دور حکومت میں نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد اجلاس میں شرکت پر تنقید کرتی رہی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے