چاروں پر غداری کا مقدمہ
فیصل آباد کے ایک وکیل کی درخواست پر پولیس نے میر شکیل الرحمان، نجم سیٹھی، منیب فاروق اور ابصار عالم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ لیاقت نامی وکیل نے ٹی وی پروگرام پر چاروں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست دی تھی ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پروگرام گزشتہ برس جنوری میں آن ائیر گیا تھا لیکن مقدمہ اب درج کیا گیا ہے ۔

