پاکستان پاکستان24

پانی کی قلت کا خدشہ برقرار

ستمبر 30, 2018 < 1 min

پانی کی قلت کا خدشہ برقرار

Reading Time: < 1 minute

ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ برقرار ہے ۔ آبپاشی کےلئے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے حوالے سے ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ۔

ارسا ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارسا اتھارٹی کے علاوہ واپڈا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں صوبوں کے درمیان آبپاشی کےلئے۔پانی کی تقسیم کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔

ارسا ذرائع کے مطابق آئندہ سیزن کے دوران پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے جو چالیس فیصد تک ہو سکتا ہے، جبکہ پانی کی قلت کا سارا نقصان سندھ اور پنجاب کو برداشت کرنا ہوگا، بلوچستا ن اور خیبر پختونخواہ پانی کی کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے، ذرائع کے مطابق اگر دسمبر اور جنوری میں بارشیں معمول سے کم رہیں تو بحرانی کیفیت جنم لے سکتی ہے، جبکہ اس وقت آبی ذخائر میں صرف چھ اعشاریہ تین ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے