آسیہ بی بی کا مقدمہ مقرر
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے توہین رسالت پر سزائے موت کا سامنا کرنے والی آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر 8 اکتوبر کو سماعت کرے گا ۔
ٹرائل کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ ہائیکورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ آسیہ بی بی نے موت کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع رکھا ہے ۔
سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں دو ہزار پندرہ سے اپیل زیر سماعت ہے ۔
Array