اپنے ہی جہاز نے ایف 16 تباہ کر دیا
Reading Time: < 1 minuteکبھی ایسا بھی ہوتا ہے ۔ دشمن کے بجائے اپنے ہی جہاز نے فائر کر کے ایف سولہ جبٹ تباہ کر دیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے ایک فضائی اڈے پر ایک ایف 16 جہاز نے اچانک دوسرے جہازوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا اور ایک جہاز کو تباہ کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ جدید ترین جنگی جہاز کے کمپیوٹر سسٹم کو آپریٹ کرتے ہوئے انسانی غلطی کے نتیجے میں فائر ہوگیا ۔ بلجیم ائر فورس کے حکام کے مطابق ایک ٹیکنیشن سے غلطی سے ایف 16 طیارے سے فائر ہوا جس سے فضائی اڈے پر کھڑا ایف 16 جیٹ طیارہ تباہ جبکہ ایک اور جیٹ طیارے کو نقصان پہنچا ہے ۔
ٹیکنیشن نے غلطی سے ایف 16 طیارے کی 20 ایم ایم فلکن کینن فائر کر دیا جس کے باعث سامنے کھڑا ایف 16 جیٹ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ہینگر کے سامنے کھڑا ایف 16 طیارے میں پورا ایندھن بھرا ہوا تھا اور کینن کی فائرنگ سے اس جہاز کو آگ لگ گئی ۔
بیلجیئم ایئر فورس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ایف 16 طیارے کو آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کے نتیجے میں دو مکینک زخمی ہوئے ہیں ۔